کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ اختتام،پاکستان کی 18ویں پوزیشن
برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی پوزیشن 18ویں رہی جب کہ آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔
کامن ویلتھ گیمز میں سب سے زیادہ تمغے آسٹریلیا نے حاصل کیے، آسٹریلیا سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلز کے ساتھ نمبر ون رہا اور کینگروز نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔
کامن ویلتھ گیمز سے سری لنکن دستے کے 10 ارکان غائب
برمنگھم میں ہونے والے گیمز میں انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا۔
بھارت نے 22 سونے، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے دو چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔
کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈیل جیتنے پر مسلح افواج، وزیراعظم کی ارشد ندیم کو
کامن ویلتھ گیمز 2022 پیر کو برمنگھم کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے بعد اختتام کو پہنچا۔ گیمز کا جھنڈا نیچے کر کے وکٹوریہ، آسٹریلیا کے حوالے کیا گیا جو 2026 میں کامن ویلتھ گیمز کے اگلے ایڈیشن کی میزبانی کر رہا ہے۔ اختتامی تقریب کا آغاز سولیہل بینڈ اوشین کلر سین کی پرفارمنس سے ہوا۔ اس کے بعد برمنگھم میں پیدا ہونے والے بینڈ ڈیکسی مڈ نایٹ رننر کی میوزیکل پرفارمنس پیش کی گئی۔ اب تک کے سب سے بڑے بینڈز میں سے ایک، یو بی 40نے ایونٹ میں مزید اضافہ کیا، جبکہ مڈلینڈز کے علاقے کے دیگر موسیقاروں اور بینڈز نے اپنی کارکردگی سے ہجوم کو محظوظ کیا۔