کمشنر ملتان نے بچوں کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

0
24

نا-باچھہن-ک-ھامرا-سھاجارکاری-مئھام-کا-اگھاز-کردیا
کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ طالب علموں کا شجر کاری میں شامل ہونا مہم کی کامیابی کا ضامن ہے، ہونہارطالب علم ملک کا سرمایہ ہیں، بچوں میں شجر کاری کا شعور اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہر طالب علم کو شجرکاری مہم میں اپنے حصہ کا پودہ لگانا چاہیے، نسل نو کی بقا کے لیئے شجرکاری نا گزیر ہے، آلودگی کے خاتمے کے لیئے درختوں کی ماحول میں موجودگی اشد ضروری ہے، کمشنر ملتان نے بچے کے ہمراہ پودہ لگایا اور ملکی سلامتی کی دعا کی ہے، اس موقع پرطالب علموں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنارہے ہیں، ماہ اگست میں بھرپورشجر کاری کریں گے.

ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ شہر بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کر رہے ہیں، نیم، پیپل، ٹرمینیلیا سمیت دیگر مقامی درختوں کی شجر کاری کر رہے ہیں، پودوں کو پانی دینے کے لیئے بھی مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، تما م طبقہ ہائے فکر کو شجرکاری مہم میں شرکت کے لیئے دعوت دے رہے ہیں.

Leave a reply