سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی کمرشل ویلیو کا تخمینہ 6ہزار ارب روپے،ہمایوں اختر خان

0
26

ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی کمرشل ویلیو کا تخمینہ 6ہزار ارب روپے ہے۔ عوام حکومت کو گھمبیر چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے وقت دینے کے لئے تیار ہیں۔
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اورسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبوں سے معاشی سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی جس سے وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع پید اہوں گے،صرف سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کی کمرشل ویلیو کا تخمینہ 6ہزار ارب روپے ہے ،ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں جو سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے مثبت فیصلوں کے نتیجے میں لارج اسکیل مینو فیکچرننگ میں گروتھ ہو رہی ہے جس کے معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کورونا وباء کے باوجود حکومت اپنے ٹیکس اہداف حاصل کر رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیکس دہندگان حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پاکستان کو وسیع پیمانے پر وسائل مہیا کریں گے ،اس سے بہت سے شعبے عروج حاصل کریں گے اور لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح آگاہ ہیں کہ ملک کو درپیش چیلنجز کی اصل وجوہات ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیاں ہیں اور وہ حکومت کو ان گھمبیر چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے وقت دینے کے لئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت ٹریک پر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کے سفر کی رفتار بڑھے گی ۔    

Leave a reply