کمشنر کراچی چکن مافیا کے آگے بےبس،چکن مافیا کی من مانی عروج پر

0
72

کمشنر کراچی چکن مافیا کے آگے بےبس، چکن مافیا کی من مانی عروج پر

کمشنر کراچی اسٹنٹ کمشنر پرائز کنٹرول کرنے میں پوری طرح سے ناکام کسی کو کرونا سے مرنے نہیں دینگے مہنگائی بے روزگاری سے چاھے غریبوں کے گھروں میں چولھے ٹھنڈے ہوجائیں۔کمشنر کراچی کے احکامات کو کھیل سمجھ کر رکھلیا چکن مافیانے پرائز لسٹ کو نا مانتے ہوئے کمشنر کراچی کے احکامات کے برخلاف چل پڑے۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائز لسٹ صرف پان کی پڑیا بنانے کے کام کی ھے۔
پچھلے کئی ماہ سے چکن مافیا کی من مانی عروج پر کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ 214.روہے فی کلو کو نہ مانتے ہوئے 450 روپے فی کلو میں چکن فروخت کیا جارھا تھا عید سے دو روز قبل یک دم 550سے 600روپے فی کلو میں فروخت کیا جانے لگا عوام کو کرونا سے ڈرایا جانا لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کروانے والے کیا چکن مافیا کو لگام نہیں دیسکتے یا پھر نوٹوں کی چمک سب کو اندھا کردیا ھے۔ عوام کی چیف جسٹس سے اپیل جو افسران AC والے کمروں سے باہرنکل کر قانون پر عمل درآمد نہ کرواسکے ایسے افسران کو فارغ کرکے گھر روانہ کردیا جائے جو غریب کی داد درسی کرسکے ایسے افراد کو عہدوں پر فائز کیا جائے تاکہ عوام کا کچھ بھلا ہوسکے۔

Leave a reply