آو چلیں مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کی تحقیقات کرنے ،دولت مشترکہ کے فیصلے سے بھارت سخت پریشان
کمپالا:آو چلیں مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کی تحقیقات کرنے ،دولت مشترکہ کے اس فیصلے سے بھارت سخت پریشان ، سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اورشکست، دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن نے یوگینڈا اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا، جس پر اجلاس میں موجود بےبھارتی وفد کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ،
یوگنڈا میں ہونے والے اجلاس کے دوران دولت مشترکہ کی متعلقہ تنظیم نے پاکستان سے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک تحریری درخواست جمع کرائے۔ جب بھارت کے مندوب نے مسئلے کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوشش کی تو رکن ملکوں نےاسےسختی سےردکردیا۔یہ فیصلہ بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی قیادت میں پاکستانی مندوبین کی طرف سے ایوان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی طرف توجہ مبذول کروانے کے بعد کیا گیا۔
یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقد 64 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے عام اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کشمیر سے متعلق معاملہ اٹھائے جانے کابھارتی وفد نے شدید احتجاج کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کیا تھا جبکہ نیویارک میں وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد چین اور ملائیشیاء نے بھی کشمیر کے لئے آواز اٹھائی ہے ۔
“غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف” لاک ہے
|
---|