کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

0
52

برمنگھم:کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو (نیزہ بازی) کا فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیزہ بازی مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم ایکشن میں ہیں جہاں انہوں نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی، یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو ہے۔ اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔

البتہ ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ اب بھی 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کر دیا،ا نہوں نے تیسری باری میں 88 میٹر کی تھرو کر دی،یہ جویلین تھرو میں کسی بھی پاکستانی کی سب سے بڑی تھرو ہے۔

کامن ویلتھ گیمز:مردوں کی200میٹردوڑکی ہیٹ 2میں پاکستان کےشجرعباس کی پہلی پوزیشن

ادھرترکی کے شہر کونیا میں شروع ہونے والے پانچویں اسلامک سالیٹیریٹی گیمز میں حصہ لینے والے پاکستان کے تینوں ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

کامن ویلتھ گیمز، ریسلر انعام بٹ نے چاندی، عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

اطلاعات کے مطابق ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو کھیلے بغیر ہی اگلے راؤنڈ میں رسائی مل گئی، مینز سنگلز ایونٹ میں تیمور خان گھانا کے کھلاڑی شمر بریٹون کے خلاف واک اوور ملنے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ لبنانی کھلاڑی سے ہوگا۔

ویمنز سنگلز ایونٹ میں بھی پاکستان کی قومی چمپیئن حائقہ حسن کی قسمت نے بھرپور ساتھ دیا، وہ بھی حریف کھلاڑی کے خلاف کھیلے بغیر واک اوور ملنے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں جہاں ان کا مقابلہ بنگلہ دیش کی قومی چیمپئن سعدیہ رحمان سے ہوگا۔

کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

اسی ایونٹ میں پاکستان کی حور فواد نے ایک آسان مقابلے کے بعد یوگنڈا کی ٹاپ پلیئر ایرن نیکیساکو 0-3 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی جہاں اُن کا مقابلہ ترکی کی کھلاڑی سے ہوگا۔

Leave a reply