کمپنی باغ میں تجاوزات کی بھرمار، شہری پریشان

0
35

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )کمپنی باغ شیخوپورہ میں تجاوزات کی بھرمار نے سیر کیلئے آنے والے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا، انتظامیہ کو نشاندہی کرنے کے باوجود کاروائی نہ کی گئی جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے،

شہریوں نے بتایا کہ کمپنی باغ میں قائم دودھ دھی شاپ کا مالک مختلف پلاٹوں پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہے اور کمپنی باغ کے اندر اور باہر باؤنڈری پر بھی کرسیاں لگا کر ان راستوں کو روکے ہوئے ہے تو دوسری طر ف یہاں سے اٹھنے والا تعفن اور بدبو بھی ناک میں دم کئے ہوئے ہے جس سے سیر کیلئے آنے والے شہری گزرنے سے قاصر ہیں

اس صورتحال کے باعث شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے کمپنی باغ کا رخ کرنا چھوڑ د دیا سمجھانے پر بدکلامی کرتا ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ سے فوری نوٹس لینے اور اس تکلیف دہ صورتحال سے شہریوں کونجات دلائیں۔

Leave a reply