سابق رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 210 جہانیاں چوہدری کرم داد واہلہ 2 مرتبہ تحصیل ناظم، 2 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے

0
38

جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹھٹھہ صادق آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 210 کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ کا تعلق جہانیاں کے سیاسی واہلہ خاندان سے ہے،وہ سابق رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری عبدالرحمن واہلہ مرحوم کے بیٹے، سابق رکنِ قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری فضل داد واہلہ مرحوم کے چھوٹے بھائی ہیں، چوہدری کرم داد واہلہ نے پہلی مرتبہ 1996 کے جنرل الیکشن میں ایم پی اے کے نشست پر سیاست میں حصہ لیا،مگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بلدیاتی الیکشن2001 میں پہلی مرتبہ تحصیل ناظم جہانیاں منتخب ہوئے، پھر دوسری مرتبہ بلدیاتی الیکشن 2007 میں تحصیل ناظم جہانیاں رہے، چوہدری کرم داد واہلہ ضمنی الیکشن 2008 میں آزاد حیثیت سے اس وقت کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چھوڑی گئی نشست پر ان کے بھائی پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم مرید حسین قریشی کو واضع اکثریت سے شکست دیتے ہوئے جہانیاں کے حلقہ پی پی 210 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، جبکہ 2013 کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری کرم داد واہلہ ایم این اے چوہدری افتخار نذیر گروپ کے ہمراہ دوسری مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی جہانیاں منتخب ہوئے، جس کے بعد چوہدری کرم داد واہلہ نے صوبہ جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت اختیار کی، صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کی جنرل الیکشن 2018 سے قبل پاکستان تحریک انصاف سے الحاق کے بعد تحریک انصاف کی ٹکٹ نہ ملنے پر چوہدری کرم داد واہلہ جنرل الیکشن 2018 میں آزاد کھگہ گروپ سے ایم پی اے کی نشست پر الیکشن لڑے، جنرل الیکشن 2018 میں چوہدری کرم داد واہلہ کو مدمقابل مسلم لیگ ن کے حریف منتخب رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن سے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا

Leave a reply