خدشات ختم : اساتذہ و ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا

0
35

لاہور:خدشات ختم : اساتذہ و ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا ،اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ و ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا کر دی گئی، گورنر پنجاب کی ہدایت پر یونیورسٹی نے لون حاصل کر کے بقیہ تنخواہوں کی ادائیگی کر دی ہے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ملازمین کی تنخواہوں میں کی گئی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، جس کے بعد تمام ملازمین کی کٹوتی شدہ تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے چانسلر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ہدایت پرکیا۔

گزشتہ دنوں مالی بحران کے باعث یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں 35سے50فیصد تنخواہیں کاٹ لی گئی تھیں جس کے نوٹس میں گورنر پنجاب نے چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کے فیصلے کے بعد ملازمین کی کاٹی گئی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

ادھر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ نے مالی بحران ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم سے بیل آؤٹ پیکج مانگ لیا، اساتذہ کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت یونیورسٹی کے ایک ارب روپے کی مقروض ہے، یونیورسٹی کے پیسے واپس کیے جائیں۔

Leave a reply