fbpx

سیالکوٹ:رمضان بازارمیں انتظامی افسرکےساتھ غیرمہذب برتاو کی مذمت کرتے ہیں۔چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک

لاہور:سیالکوٹ کے رمضان بازار میں انتظامی افسرکےساتھ غیر مہذب برتاو کی مذمت کرتے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے سیالکوٹ کے واقعہ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مزید سخت پیغام بھی دے دیا ہے

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی اور کورونا کی وباء کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔

جواد رفیق ملک نے مزید کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

جواد رفیق ملک نے اپنے افسران کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب بھر میں انتظامی افسران دن رات عوام کی سہولت کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں جو قابل ستائش ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے۔ فیلڈ میں موجود تمام افسران کی انتھک محنت اور جرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ میں نے اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سے تحفظات وزیر اعلی پنجاب تک پہنچا دئیے ہیں۔

یاد رہےکہ آج سیالکوٹ میں سستے رمضان بازارمیں اے سی سیالکوٹ کی عدم دلچسپی اورعامتہ الناس سے مسائل سے روگردانی کرنے والی خاتون افسرسے نوک جھوک ہوگئی تھی جوسوشل میڈیا پربہت زیادہ وائرل ہوئی اورجس کے جواب میں اب چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.