fbpx

ٹھٹھہ : حافظ غلام محمد سوہو کی والدہ محترمہ کے انتقال پرتعزیت کاسلسلہ جاری

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) روحانی پیشوا معروف عالم دین الحاج قبلہ حضرت حافظ غلام محمد سوہو کی والدہ محترمہ کے انتقال پرتعزیت کاسلسلہ جاری
تفصیل کے مطابق سجاول میں جماعت محمودیہ قادریہ کے روحانی پیشوا معروف عالم دین الحاج قبلہ حضرت حافظ غلام محمد سوہو کی والدہ محترمہ کے انتقال پر انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے رہنماؤں و کارکنان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔ حافظ غلام محمد سوہو کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ ستیانی شریف میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے عالم دین گدی نشین سیاسی و سماجی اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان ٹھٹہ کے ضلعی رہنماؤں الطاف حسین تنیو، سید الطاف حسین شاہ شیرازی، ارشاد علی گندرو، سید شیر علی شاہ کاظمی، کاشف جونیجو، واحد بخش شورو، پرویز عباسی، ودیگر کارکنان نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بابا سائیں چیئرمین اسکول آف ایکسیلنس صاحب زادہ عطااللہ سائیں حافظ محمد ابراہیم المعروف نانا سائیں صاحب زادہ رضا محمودی قادری جماعت کے خلیفہ فقیروں سے برابر کے شریک ہیں پاک پرودگار بابا سائیں کی والدہ ماجدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے آمین۔