سی ون تھرٹی طیارہ خوراک لیکر کابل پہنچ گیا

0
31

وزیراعظم عمران کی ہدایت پر سی ون تھرٹی طیارہ خوراک لیکر کابل پہنچ گیا

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ائیر پورٹ پر سامان وصول کیا ،افغانستان بھیجی جانے والی امدادی سامان میں آٹا گھی سمیت دیگر شامل ہیں ،کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خوراک اور ادویات افغانستان بھیج رہا ہے۔ افغان بھائیوں ،بہنوں کے لیے پاکستان کی انسانی امداد آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی

افغانستان کے لیے امداد تھری سی ون تھرٹی طیارے میں امداد روانہ کی گئی تھی خوراک اور ادویات کی کھیپ افغان عوام کی امداد کے لیے روانہ کی گئی تھی ،پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل گھڑی میں افغانستان کے ساتھ ہے پاکستان نے عالمی برادری سے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی اپیل بھی کی

پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سی 130 طیاروں کے ذریعہ امدادی سامان افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے اور فوری امدادی اشیاء کی ہوائی جہاز کے ذریعہ روانگی کے بعد مزید امدادی سامان زمینی راستے سے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا

دوسری جانب ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو خوراک اور دیگر بنیادی اشیا کی ضرورت ہے، افغانستان میں 70 فیصد افراد کو غربت کا سامنا ہے، ہمیں ہمسائے اور دیگر ممالک سے انسانی امداد کی ضرورت ہے،افغانستان میں امن قائم کرنا ہماری ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے،افغانستان کی تعمیر نو بھی پہلی ترجیح میں شامل رہی ہے اب بھی ہے،چین سے اچھے تعلقات قائم رکھنا افغان حکومت کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے،مستقبل میں افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بین الا قوامی امداد کی ضرورت ہے افغانستان میں بین الاقوامی امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم افغانستان کے لیے امداد شرائط سے پاک ہونی چاہیے۔

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

افغانستان کی سالمیت، خود مختاری کا احترام کرتے ہیں،وزیر خارجہ

افغانستان میں طالبان کی حکومت،پاکستان توجہ کا مرکز بن گیا، آج بھی اہم شخصیت آ رہی ہے پاکستان

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

افغانستان کی تعمیرِ نو کے آغاز کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے،سہیل شاہین

Leave a reply