لاہور:جوبائیڈن کوامریکی صدرمنتخب ہونے پرسب سے پہلے کس اہم شخصیت نے دی مبارک،نام سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویںصدرمنتخب ہوگئے ہیں اورجوبائیڈن کوسب سے پہلے مبارک دینے والی اہم شخصیت کا تعلق بھی پاکستان سے ہے
#JoeBiden @JoeBiden #UnitedStatesofAmerica https://t.co/utMJPUBbcZ pic.twitter.com/MobYAxRcAD
— Team Sarwar (@TeamSarwar) November 7, 2020
ذرائع کے مطابق جوبائیڈن کو سب سے پہلے مبارک باد کا پیغام بھیجنے والے پنجاب کے گورنرچوہدری محمد سرور ہیں جنہوں نے امریکہ کے نومتخب صدر جوبائیڈن کومبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے امریکہ اورپاکستان کے لیے خوش آئند قراردیا
چوہدری محمد سرور نے اپنے مبارک باد پیغام جوبائیڈن کی صلاحیتوں کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جوبائیڈن کے دور میں پاکستان اورامریکہ کے تعلقات میں گرمجوشی آئے گی اوردونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ مل کرترقی کی منازل طئے کریںگے