چودھری پرویزالٰہی کی نومنتخب امریکی صدراورنائب صدرکومبارکباد،خاص پیغام بھی بھیج دیا

لاہور:چودھری پرویزالٰہی کی نومنتخب امریکی صدراورنائب صدرکومبارکباد،خاص پیغام بھی بھیج دیا،اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دریں اثناء پاکستانی نژاد امریکی رکن ڈیموکریٹک پارٹی اور بزنس ٹائیکون طاہر جاوید سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے امید ظاہر کی کہ جوبائیڈن خطہ کے دیگر مسائل کے حل کیلئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات کریں گے۔

چودھری پرویزالٰہی نے طاہر جاوید کا چودھری شجاعت حسین کی صحت بارے دریافت کرنے اور گلدستہ بھیجنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ طاہر جاوید نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاست دان ہیں، ان کی سیاسی بصیرت کے سبھی معترف ہیں، ان کی مکمل طور پرصحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

Comments are closed.