وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فون، وزارت سنبھالنے پر مبار کباد

0
6

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے چیئر مین پیپلز پارٹی کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور سعد رفیق بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمہوری استحکام اور سماجی بہبود کیلئے ملکر کام کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو وفاقی وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارک دی۔

ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی بہبود کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Leave a reply