صدر سمیت حکومتی و سیاسی شخصیات کی قومی ٹیم کو مبارکباد

0
40

اسلام آباد:بھارت کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر صدر مملکت سمیت دیگر حکومتی و سیاسی شخصیات نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی پاکستان کی جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ 10 وکٹ سے میچ جیتا،ہمیں ٹیم پر فخر ہے جبکہ پاک بھارت میچ میں بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کو میچ جیتنے کی مبارکباد، روایتی حریف سے میچ تھا، ہمارا فائنل آج تھا، پوری قوم کو فتح مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے پوری جرات سے ولولے اور بہادری سے میچ جیتا۔شیخ رشید نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کنٹینرز ہٹا دیں، لوگوں کو جشن منانے دیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ یہ پہلا پاک بھارت میچ ہے جو گراؤنڈ میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکا، مجھے احساس ذمہ ساری اور قومی فریضہ کی وجہ سے میچ دیکھے بغیر ملک واپس آنا پڑا، ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ آج ہماری ٹیم نے سب کے دل جیت لئے اور یہ امت مسلمہ کی فتح ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے کرکٹ ٹیم کی فتح ہوئی ، ثابت ہوا کہ ہمارے کرکٹ کھلاڑی مد مقابل ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آصف زرداری نے فتح پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مبارکباداور کہا کہ شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کو شاباش۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں قومی ٹیم کی فتح پر قوم کو مبارک باد اور کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قومی ٹیم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا،یہ وقت ہے کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک اپنی ٹیم بھیج کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارت کے خلاف ٹی20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بابر اعظم نے کیپٹن اننگز کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست بھارت کبھی نہیں بھولے گا۔بھارت کو ٹی 20میچ میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیو ں نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا.یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے-پاکستان کو یہ جیت اور بھارت کو یہ شکست مدتوں یاد رہے گی۔

عثمان بزدار نے پاکستانی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور عزم کے سامنے بڑے دعویداروں کو کرکٹ کے میدان میں بھی ناکامی کا سامنا کرناپڑا-

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے بھی انے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا میچ تھا، دونوں ٹیموں میں جوڑ کا میچ ہی نہیں تھا،پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد، ویل ڈن گرین ٹیم۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاک انڈیا میچ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے پاکستان ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت ،آپ کی محنت اورقوم کی دعاوں سے آج پاکستان خوش ہے اوردنیا بھرمیں جہاں بھی پاکستانی رہ رہے ہیں وہ بھی انتہائی خوش ہیں‌

ڈی سی لاہور کا کہنا تھاکہ انشاء اللہ پاکستان T20 ورلڈ کپ جیتے گا۔ ہمیں پاکستانی ٹیم پر فخر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی،بابر اعظم اور محمد رضوان نے تاریخ رقم کر دی۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کوبھی شاباش دی اور کہا کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نےبھی پاکستان کی شاندار جیت پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج گرین شرٹس کی جیت بہترین پرفارمنس اور قوم کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے شاہینوں نےپریشر کے بغیر اپنا روایتی کھیل پیش کیا۔

حسان خاور کہتے ہیں کہ پاکستان کی فتح نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ انشاء اللہ گرین شرٹس آئندہ میچوں میں بھی اسی جذبے اور لگن سے کھیلیں کر قوم کا سر بلند کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان نھے پاکستان کی فتح پر اپنی خوشی بیان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بیترین کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔بابر اعظم اور رضوان کی پارٹنرشپ میچ جیتنے میں نہایت اہم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح پاکستان سول اور ملٹری لیڈرشپ کی پارٹنرشپ میں تعمیر و ترقی کی منازل طے کرے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ٹیم سپرٹ اور جیت کی لگن نے بھارت کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت کو ہرانا ورلڈ کپ جیتنے سے بھی زیادہ بڑی کامیابی ہے۔ مشہور شارجہ میچ کے بعد پہلی دفعہ ایسا میچ دیکھنے کی چس آئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرف سے پاکستان الیون کو مبارکباد ہو۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان کی فتح پرجہاں قوم کو مبارکباد دی وہاں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو تاریخ ساز فتح پرمبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے،اس تاریخ ساز فتح پر پاکستان کرکٹ بورڈ مبارکباد کا مستحق ہے . شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں

ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مزید کامیابیوں کےلئے دعا گو ہوں

Leave a reply