صادق سنجرانی ، یوسف رضا گیلانی سمیت اہم سینیٹرز کی طرف سے مبارکباد کا پیغام آگیا

0
32

اسلام آباد :صادق سنجرانی ، یوسف رضا گیلانی سمیت اہم سینیٹرز کی طرف سے مبارکباد کا پیغام آگیا ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد ٹی 20 میں شاندار کارکردگی کی بدولت فتح حاصل کی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اُمید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم فتح کے اس تسلسل کو جاری رکھے گی اور ٹی20 ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ کپ کا سہرا بھی اپنے سر پر سجائے گی

چیئر مین سینیٹ کے ساتھ ساتھ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے
**

Leave a reply