پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا
واشنگٹن: پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60 اراکین کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔
باغی ٹی وی: خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہےاس کے علاوہ خط میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر اظہار تشویش کیا گیا جبکہ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور بھی دیا گیا۔
عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں …
امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔
قبل ازیں گزشتہ ماہ امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کوخط لکھاتھاکہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔پاکستان کی پالیسی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہو۔
اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی
امریکی رکن کانگریس نے خط میں کہا تھا کہ مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےخط میں بریڈ شرمین نے شہبازگل پر مبینہ تشدد اور علی امین گنڈا پور کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا لکھا تھا کہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی ایرینا سےختم کردیا جائے گا۔