نگران حکومت کی کابینہ کیلئے 12 ناموں پرغور

0
42

کابل:نگران حکومت کی کابینہ کیلئے 12 ناموں پرغور،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہمسائے ملک افغانستان میں افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں نگران حکومت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کابینہ کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ادھر کابل سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں‌ حکومت سازی کے لیے طالبان شوریٰ کے رکن کے مطابق نگران حکومت میں تمام قبائلی رہنماؤں اور طالبان کمانڈرز کو شامل کیا جائے گا اور ابتدائی طورپر 12 ناموں پرغور کیا جارہا ہے۔

کابل سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شوریٰ رکن نے بتایا کہ عدلیہ، داخلی سلامتی، امورخارجہ اور دفاع کیلئے تقرریاں کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ملٹری ونگ کے سربراہ ملایعقوب بھی قندھار سے کابل کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق امریکا بھی نئی انتظامیہ میں حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سمیت سابقہ حکومتوں کے بعض ارکان کی شمولیت پر زور دے رہا ہے۔

ادھر افغان طالبان کی طرف سے یہ دوٹوک بیان سامنے آیا ہے کہ کسی دوسرے ملک کوافغانستان کے معاملات میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں اورنہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے مشوروں کی افغان طالبان کوضرورت ہے

Leave a reply