قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے نقوش مٹانے کی سازشیں،حکمران خاموش یا بے بس

0
26

راولپنڈی:قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے نقوش مٹانے کی سازشیں،حکمران خاموش یا بے بس،اطلاعات کے مطابق اس وقت جہاں ملک میں پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے دعوے کیے جارہے ہیں وہاں قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے نقوش مٹانے کی سازشیں ہورہی ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان گرلز گائیڈزاینڈ بوائزسکاوٹس ایسوسی ایشن جس نے پاکستان کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں ملک کے دیگراہم اداروں کی طرح اپنا نہ صرف حصہ ڈالا بلکہ ایک تاریخ رقم کی

پاکستان گرلز گائیڈز اینڈ بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن جس نے قیام پاکستان کے ساتھ اپنے سفرکاآغاز کیا آج اپنوں کے ہاتھوں‌ہی اپنی بقا کی جنگ لڑرہی ہے ،

یہ قومی اثاثہ جس کی بنیاد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے رکھی اوربانی پاکستان کے ساتھ ساتھ ان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کرقیام پاکستان کے ابتدائی دنوں میں قوم کے جوانوں کی تربیت کی

یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے اس تحریک کوبہتراورمنظم انداز سے آگے بڑھانے کے لیے گرلزگائیڈز کی خود قیادت سنبھال لی اوراس وقت کی تیار یہ پنیری پاکستان کومشکل اوقات میں حوصلے اورقوت بخشنے کا فریضہ سرانجام دیتی رہی

یہ قومی ورثے کی حیثیت رکھنے والے قومی ادارہ اب اپنوں‌کی ہی دشمنی کا شکارہوگیا ہے اورچند سیاستدان حکومتی مشنری کے تعاون سے اس ادارے کا وجود ختم کرنے کے درپئے ہیں

اس گھنوئنے کھیل کوبھانپتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس ادارے کے تحفظ اوراحیاکے لیے حکومت کوہدایات جاری کیں‌تھیں کہ وہ تمام مشکلات دورکرکے اسے فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے

افسوس کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت اورراولپنڈی انتظامیہ سپریم کورٹ کے حکم کوجوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے اس ادارے کے لیے بدستورمشکلات پیدا کررہےہیں

اب امتحان اس وزیراعظم کا ہے جواپنے آپ کوبانی پاکستان کے اصولوں اورزندگی کے اہم پہلووں کے تحفظ کا دعویٰ‌کرتے ہیں اب پتہ چلتا ہے کہ کیاعمران خان قائداعظم محمد علی جناح اورفاطمہ جناح کے مشن کوآگے بڑھاتے ہیں یا پھرحسب روایت سیاستی مصلحت کا شکارہوکراس قومی ادارے کی تباہی کا سبب بنتے ہیں‌

Leave a reply