عالمی معیار کے جدید اے ٹی سی ٹاور کی تعمیر:کراچی سبقت لے گیا

0
11

کراچی: عالمی معیار کے جدید اے ٹی سی ٹاور کی تعمیر:کراچی سبقت لے گیا ،اطلاعات کے مطابق کرا چی ائیر پورٹ پر عالمی معیار کے جدید ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ٹاور اور فائر اسٹیشن کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موجودہ اے ٹی سی ٹاور 50 سال پرانا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نئے اور جدید اے ٹی سی ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پرانے ٹاور کی بلندی کم ہو نے کی وجہ سے طیاروں کو کنٹرول کرنا دشوار ہو رہا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیا اے ٹی سی ٹاور 125 فٹ سے زائد بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جدید ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی تعمیر سے حد نگاہ میں اضافہ ہوگا، ٹاور رن وے سمیت طیاروں کی پارکنگ اور پش بیک میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت قائم ہو گا جبکہ نیا اے ٹی سی ٹاور میں ایریا ریڈار سینٹر کو بھی منتقل کیا جائے گا۔

Leave a reply