حکومت پنجاب نے پنجاب کنزیومرپروٹیکشن عوام کے حقوق ومفادات کے تحفظ کے لئے بنایا ہے

0
50

صادق آباد ( )حکومت پنجاب نے پنجاب کنزیومرپروٹیکشن عوام کے حقوق ومفادات کے تحفظ کے لئے بنایا ہے جس کے تحت ڈسڑکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل رحیم یارخان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو مجاز اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے مقدمات کی سماعت کے لئے ڈسڑکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یارخان بھی قائم کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومرپروٹیکشن کونسل محمد وقاص رسول نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈسڑکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یارخان میں دعوی دائر کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صارف عدالت رحیم یارخان میں برخلاف مینوفیکچر ،دکاندار ناقص مصنوعات ،خدمات مہیا کرنے پر نقصان کا ازالہ کے لئے دعوی دائر کرسکتا ہے جس پر کسی قسم کی کوئی کورٹ فیس لاگو نہ ہے ،دعوی دائر کرنے سے پہلے شکایت کندہ ناقص مصنوعات ،خدمات مہیا کرنے والے شخص کو اپنے نقصان کے ازالہ کے لئے 15دن کا وقت بذریعہ لیگل نوٹس مہیا کرنے کا پابند ہے ۔نوٹس پر ازالہ نہ ہونے کی صورت میں صارف کو ڈسڑکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یارخان میں دعوی کرنے کا حق میسر ہے ۔دعوی دائر کرنے کے لئے اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی ،تحریری درخواست بمعہ مکمل کوائف اور ثبوت ،بیان حلفی،لیگل نوٹس کی فوٹو کاپی بمعہ اصل رسید لگانا ضروری ہے۔ انہوںنے بتایا کہ فروخت کردہ مصنوعات پر اگر قیمت درج نہیں ہے تو دکاندار مینوفیکچر اس پر خود قیمت درج کرے یا اس بابت میں ریٹ لسٹ اپنی دکان پر آویزاں کرنے کا مجاذ ہے ۔صارفین خریداری کی رسید ضرور لیںاور رسید پر تاریخ ،خریدکی جانے والی اشیاء کی تفصیل اور دکان کا نام پرنٹ ہونا چاہیے ،ریٹرن اور ری فنڈ پالیسی نمایاں طور پر خرید وفروخت کی جگہ پر آویزاں کریں تاکہ ہر صارف خریداری سے پہلے اسے پڑھ سکے ،صارف کو غلط یا گمراہ کن معلومات مہیا کرنے،مصنوعات کی کوالٹی ،قسم اجرائے ترکیبی ،ساخت ڈیزائن وغیرہ میں گمراہ کرنے والے کے خلاف صارف کنزیومر کورٹ میں رٹ دائر کرسکتا ہے انہوںنے بتایا کہ اگر خریدی گئی چیز سے آپ کا نقصان ہوتا تو آپ کنزیومر کورٹ میں رٹ دائر کر سکتے ہیں اس کام کے لئے آپ کو لیگل ایڈوائزر کی ضرورت نہ ہے لیکن اگر صارف لیگل ایڈوائزر کی خدمات لیتا تو کیس جیتنے کے بعد لیگل ایڈوائزر کی فیس اور نقصان کا ازالہ فروخت کندہ سے کروایا جائے گا اور اگر دائر کی گئی رٹ درست نہ ہوئی تو کورٹ اسے 10ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرسکتی ہے انہوںنے بتایا کہ ہر دکاندار کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام اشیاء کی ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کریں یا فروخت کی جانے والی اشیاء پر اوپر ریٹ لکھا ہونا ضروری ہے اگر ایسا نہیں کیا جارہاہے تو آپ اپنے علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر کو تحریری درخواست دے سکتے ہیں جس سے ریٹ آویزاں نہ کرنے والے کو 15ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ دائر کردہ مقدمہ کا فیصلہ اندر 6ماہ یقینی ہوگا۔اس موقع صدر آٹو یونین محمود احمد چوہدری ،صدر کریانہ ایسوسی ایشن میاں مسعود احمد ،میاں آصف ستار ،صدر پریس کلب شکیل احمد جتالہ ،جنرل سیکرٹری ملک خوشی محمد وسیم ،سنیئر نائب صدر فرحان اقبال ودیگر بھی موجود تھے

Leave a reply