چینی سے بھرا کنٹینر سمندر میں جا گرا :یہ چینی کس کی تھی ؟اہم خبرآگئی

0
60

کراچی:چینی سے بھرا کنٹینر سمندر میں جا گرا :یہ چینی کس کی تھی ؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی حدود میں ایک اور بڑا حادثہ پیش آیا ہے، چینی بیگز سے برا کنٹینر ٹرالر سمندر میں جا گرا۔

ذرائع کے مطابق کے پی ٹی پر دس دن کے دوران دوسرا بڑا حادثہ پیش آ گیا، ایسٹ وہارف برتھ نمبر فائیو پر چینی کے بیگز سے بھرا کنٹینر ٹرالر سمندر میں جا گرا۔

ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے چینی سے بھرا ٹرالر سمندر میں گرا، حادثے میں ڈرائیور کو بروقت بچا لیا گیا، کنٹینر میں 780 بیگز لوڈ کیے گئے تھے، ٹرالر اور کنٹینر سمندر میں گرنے سے ٹی سی پی کی کروڑوں روپے کی چینی سمندر برد ہو گئی۔

ایم وی یونٹی جہاز دبئی سے ٹی سی پی کے لیے 33 ہزار ٹن چینی لے کر 27 جولائی کو کراچی پہنچا تھا، تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے کے پی ٹی پر مزدوروں کی تعداد کم ہونے سے جہاز سے چینی کی ان لوڈنگ مکمل نہ ہو سکی تھی۔

کے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالر کو سمندر سے نکالنے کا کام کل صبح شروع کیا جائے گا، رات کے وقت ٹرالر کو سمندر سے نکالنے کے لیے کے پی ٹی کے پاس وسائل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ عید کے دن ایک کارگو جہاز بھی کے پی ٹی چینل سے ساحل پر پھنس چکا ہے، اورر دس دن گزرنے کے بعد بھی ساحل میں ریت میں دھنسے ہوئے جہاز ہینگ ٹونگ کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔

Leave a reply