ساہیوال: کنٹرولر امتحانات کا امیدواروں کو ٹیلی فون کالز پر جواب نہ دینے اورمسائل حل نہ کرنے پر نوٹس

0
42

ساہیوال: کنٹرولر امتحانات پروفیسر شہزاد رفیق نے بورڈ کی برانچز میں امیدواروں کو ٹیلی فون کالز پر موثر جواب نہ دینے اور ان کے مسائل حل نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دور دراز سے فون کرنے والے امیدواروں کے ٹیلی فون پر ان کی فوری داد رسی کی جائے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ میٹرک اور انٹر برانچوں کے آفیشل نمبرباربار ملانے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملتا جس وجہ سے امیدوار مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برانچ میں متعلقہ آفیسر یا اہلکار کی عدم دستیابی پر مختلف امیدواروں کو کنٹرولر آفس رجوع کرنے کا کہا جاتا ہے جو کہ دفتری اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے میٹرک اور انٹر برانچز کے افسران اور سپرنٹنڈنٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ امیدواروں کو درپیش مسائل فوری حل کریں۔

انہوں نے میٹرک اور انٹر برانچز کے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے موبائل آن رکھیں اور ٹیلی فون کالز سننے کے لئے فرض شناس اہلکار تعینات کریں۔

Leave a reply