مزید دیکھیں

مقبول

زارا شیخ کے مشرقی انداز سے متاثر ہوا تھا،میکال ذوالفقار

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار...

میرپورخاص:جسٹس صلاح الدین پنہور کے بڑے بھائی جلال الدین پنہور کی نماز جنازہ ادا

میرپورخاص، باغی ٹی وی(نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) سپریم...

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے

الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور...

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ...

کرونا کا پھیلاؤ، نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کورونا کیس،لیول 4 لاک ڈاوَن کا اعلان کر دیا گیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نےلیول 4 لاک ڈاوَن کا اعلان کردیا، نیوزی لینڈ بھر میں 3 روزہ اور آکلینڈ میں 7 روزہ لاک ڈاوَن نافذ ہوگا،نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاوَن بدھ سے لگایا جائے گا،

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کہا کہ ہمیں کرونا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنا ہو گا ، اوراسکے لئے سخت اقدامات کرنے ہون گے، شہری کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط کریں،ہم چاہتے ہیں کہ لوگ صرف وہاں جائیں جہاں ان کی ضرورت ہے

الرٹ لیول 4 کے تحت ، لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں ، لاک ڈاؤن کے دوران اگلے 48 گھنٹوں میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بند کر دیا جائے گا، 48 گھنٹے بعد دوبارہ سے کرونا کی ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گا

لاک ڈاؤں کے دوران کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہے اور تمام عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔فارمیسی ، کلینک اور پٹرول سٹیشن جیسے کاروبار کھلے رہ سکتے ہیں جبکہ تمام غیر ضروری مقامات بند ہوں گے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan