fbpx

کرونا کا زور توڑنے کے لئے کونسا کام کیا جائے؟ وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز آ گئی

کرونا کا زور توڑنے کے لئے کونسا کام کیا جائے؟ وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت ہوئی

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ احتساب عدالت اسلا م آباد میں پیش ہوگئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے احتساب عدالت میں حاضری لگا دی احتساب عدالت نے 19 اپریل کو تمام ملزمان کو پھر طلب کرلیا عدالت نے نیب کو ریفرنس کی کاپیاں جمع کرانے کا حکم دے دیا، ، ملزمان نے کہا کہ نیب کو کہیں ہمارے گھر بھجوادے، جج احتساب عدالت نے کہا کہ ریفرنس کے اتنے والیم ہیں جب اٹھائیں گے پتہ چل جائے گا،

عدالت پیشی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دو ہفتے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کریں تو ہی کورونا کا زور ٹوٹے گا،صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی رہنما کیس میں پیشیوں پر آپ سے استعفے کا مطالبہ کر رہے جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کیس ہی غلط ہے میں استعفیٰ کیوں دوں،پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے استعفیٰ دیا انہوں نے کچھ غلط کیا ہو گا،سندھ میں دیگر صوبوں سے زیادہ وینٹی لیٹرز موجود ہیں،اپوزیشن کو ایک ساتھ ملکر ہی چلنا چاہیے،کون ماں کے ساتھ ملا کون باپ کے ساتھ ،یہ بحث کو چھوڑیں، گھر میں آپ کا چولہا جلے گا تو ہی نظام چلے گا، کورونا سائیکل توڑنے کے لیے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنا ضروری ہے، میں نہیں کہتا سال کیلئے بند کریں، دو ہفتے بند کر کے سائیکل کو توڑیں،سندھ کے لیے اپنی ویکسین خریدنے کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے،سنگل ڈوز والی ویکسین پر بھی غور کیا جا رہا ہے ،پہلے یہ دیکھنا ہو گا سنگل ڈوز ویکسین موثر کتنی ہے ،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.