پاکستان میں کرونا سے مزید 83 اموات،ایک روز میں 5 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید  83 اموات اور5 ہزار 234 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار613 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ78 ہزار165 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد56ہزار347 ہے اور 6لاکھ 7ہزار205 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح9.93فیصد ہے۔

کورونا کے سبب پنجاب میں 6 ہزار485افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار504، خیبر پختونخوا 2 ہزار382، اسلام آباد572، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 209 اور آزاد کشمیر میں 358 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 59 ہزار401، خیبر پختونخوا 89 ہزار225، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار917، پنجاب 2 لاکھ 25 ہزار953، بلوچستان 19 ہزار610، آزاد کشمیر 12 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں5ہزار45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

Leave a reply