کرونا وائرس، بھارتی فوج کے کرنل سمیت متعدد اہلکاروں میں ہوئی تشخیص

0
25

کرونا وائرس، بھارتی فوج کے کرنل سمیت متعدد اہلکاروں میں ہوئی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے بھارت میں تباہی مچا دی، بھارتی فوج کے کرنل سمیت کئی سپاہیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

بھارت کے علاقے کوکلتہ میں موجود بھارتی فوج کے کرنل میں کرونا وائرس کی تشخیص پہوئی ہے، جو میڈیکل ونگ کا ہے، ایک جے سی اور میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو دہرہ دون میں تعینات تھا، متعدد سپاہیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

بھارتی فوج کے افسر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر فوج میں کھلبلی مچ گئی، کرنل کی پوری یونٹ کے ٹسیٹ کروانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر پوری یونٹ کے ٹیسٹ ہوں گے، اس کے علاوہ کرنل کی کن کن افراد سے ملاقات ہوئی تھی اس پر بھی کام جاری ہے سب کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

بھارت میں کرونا سے 27 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تععداد 1024 ہو گئی ہے جن میں 48 غیر ملکی شامل ہیں،

 

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارتی فوج بھی حرکت میں آ گئی، بھارتی آرمی چیف نے بھارتی فوج کے آفیسرز اور سپاہیوں کو ایک ہفتے کے لئے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

قبل ازیں بھارتی فوج نے کرونا وائرس کے باعث استعفے دینا شروع کردیے ، بھارتی فوج میں‌کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد بھارتی فوج میں کافی افرا تفری کی خبریں ہیں. اس سلسلے میں بھارتی فوج نے اپنے سینئرز کے احکام ماننا بھی ختم کر دیے ہے . معروف صحافی رانا عظیم نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج اس وقت شدید خوف و ہراس ہے . بھارتی فوج کی لداخ میں تعینات بٹالین میں ایک فوجی کی ہلاکت ہوئی جب پتا چلا کہ اس کی ہلاکت کورونا سے ہوئی ہے تو پوری بٹالین میں افرا تفری پھیل گئی. اس کے بعد پتا چلا کہ پوری بٹالین کورونا کا شکار ہے .

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔

Leave a reply