کرونا کے نام پر جمع فنڈ پنجاب کے کپتان نے کہاں خرچ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف،وزیراعظم بھی حیران

0
33

کرونا کے نام پر جمع فنڈ پنجاب کے کپتان نے کہاں خرچ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف،وزیراعظم بھی حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کپتان کے انوکھے کام سامنے آ گئے

کرونا کنٹرول فنڈ برائے چیف منسٹر پنجاب اکاونٹ میں ایک ارب سے زائد رقم جمع ہوئی مگر متاثرین پر ایک آنا بھی خرچ نہ کیا گیا،وزیراعلی پنجاب کے اکاونٹ میں ایک ارب سولہ کروڑ سے زاِئد رقم جمع ہوئی ،اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کی جانب سے ایک ارب ترانوے لاکھ اکتیس ہزار چھ سو ستتر روپے جمع ہوئے

مختلف محکموں کی جانب سے جمع کروائی گئی رقم ایک کروڑ چوالیس لاکھ اڑتالیس ہزار چھ سو چھپن روپے ہے ،دیگر افراد اور محکموں کی جانب سے جمع کروائی گئی رقم تیرہ کروڈ سڑسٹھ لاکھ اٹہتر ہزار چار سو پینتیس روپے ہے

وزیراعلی کنٹرول فنڈز میں سکیل ایک سے سولہ ملازمین کی ایک دن ،سترہ سے انیس دو دن، اور بیس گریڈ سے اوپر ملازمین کی تین دن کی تنخواہ جمع ہوئی ،وزیراعلی کرونا کنٹرول فنڈ میں سے ابھی تک ایک پائی بھی خرچ نہ ہوئی

مزکورہ رقم کے استعمال کے لیے صوبائی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا پھیلا تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرونا فنڈ قائم کیا تھا اور عطیات کی اپیل کی تھی جس میں مخیر حضرات نے بھی عطیات جمع کروائے تھے

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں کمزورطبقات کی مددکرنے والوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ کورونا کے متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ کی رقم مستحق لوگوں تک پہنچے گی۔ پنجاب حکومت کورونا وباء کی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ نادار،غریب اوربے سہارا افراد کو کسی صورت حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ سرکاری ملازمین نے اپنی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کر کے متاثرین کی مدد کیلئے ایثار کی اعلی مثال قائم کی ہے۔ امداد ی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہاہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دعویٰ کیا تھا کہ فنڈمیں عطیہ کی جانے والی ایک ایک پائی حقداروں تک پہنچائیں گے۔ مگر انہوں نے فنڈ سے ابھی تک ایک پائی بھی خرچ نہ کی

Leave a reply