کرونا وائرس، ابھی بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، اسد عمر کا قوم کو پیغام

0
32

کرونا وائرس، ابھی بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، اسد عمر کا قوم کو پیغا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اندازہ ہے 16 تک ٹرانسپورٹ بند کرنے سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہوگا

اسد عمر کا کہنا تھا کہ خطے میں کورونا کے خطرناک پھیلاوَ کے باعث یہ فیصلہ نا گریز تھا،بھارت میں وبا سے پیداشدہ صورتحال عالمی میڈیا پرتوجہ کامرکز بنی،بھارت میں اسپتال بھر گئے ،کئی جگہوں پر آکسیجن کی کمی ہے موجودہ صورتحال میں ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ،نیپال میں بھی یومیہ کوروناکیسزکی تعداد 7ہزار سے زائد ہوئی،پاکستان سے آدھی آبادی رکھنے والے ایران میں یومیہ اموات 400 تک پہنچیں گزشتہ روزبھی بھارت میں زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسدعمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ 8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی تاہم پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز ، گروسری اسٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔این سی او سی کے مطابق لوکل اور بیرون ممالک کے سیاحوں کیلئے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، شاپنگ مالز،پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔ شمالی علاقہ جات اور کراچی سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈزپر بھی پابندی ہوگی۔ عید سے قبل گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائیشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی

بریکنگ، عید پر چھٹیاں چھٹیاں نہ رہیں، این سی او سی کے اعلان سے پاکستانی قوم پریشان

کرونا کی لہر میں تیزی،رمضان کے حوالہ سے این سی او سی نے کئے اہم فیصلے

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟

تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز سامنے آ گئی

کرونا سے بچاؤ کے لئے عید تک کیا کام کرنا ہے؟ سربراہ این سی او سی نے بتا دیا

Leave a reply