کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں بڑی تیزی آگئی ، مریضوں‌ کے علاج کرنے والےڈاکٹرز،فزیشنز بھی مرنے لگے، صورت حال قابوسے باہرہوگئی

0
31

بیجنگ :کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں بڑی تیزی آگئی ، مریضوں‌ کے علاج کرنے والے ڈاکٹرز اورفزیشنز بھی مرنے لگے، صورت حال قابوسے باہرہوگئی ،اطلاعات کےمطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1900 سے تجاوز کرگئی جب کہ ووہان اسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس سے چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبئی میں مزید 139 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1927 سے زائد ہوگئی۔

جب کہ ووہان کے اسپتال میں کورونا وائرس کا علاج کرنے والے اسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس کا شکار ہوکر چل بسے۔

چینی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2000 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں زیادہ تر کا تعلق ہوبئی سے ہے، نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 73 ہزار تجاوزکرگئی ہے۔

حکام کے مطابق 30 جنوری سے ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے نیچے نہیں تھے اور اس دوران 11 فروری سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم نہیں ہوئی تھی۔لیکن اب تو ہر طرف سے کرونا وائرس سے بیمار ہونے والوں اورمرنے والوں کی خبریں‌ اتنی تیزی سے آرہی ہیں کہ چینی حکومت بھی حواس باختہ ہوگئی ہے

دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں‌ کہ چینی حکومت عوام اوردنیا کو تو مطمئن کررہی ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے بھرپورکوشش کررہے ہیں اور کہا یہ جارہا ہےکہ صورتحال قابو میں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حالات قابو سے باہرہوگئے ہیں اورچینی حکام اب خبریں چھپانے کی بھرپورکوششیں کررہے ہیں‌

Leave a reply