کرونا وائرس، چین کی بندرگاہوں پر پولٹری، سور کے گوشت کے ڈھیر، پولٹری کا کام ٹھپ

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں پولٹری کا کام ٹھپ ہو گیا ہے

چین دنیا کا دوسرا سب سے بڑا پولٹری تیار کرنے والا ملک ہے اور گوشت کی قلت کو پورا کرنے کے لئے پیداوار بڑھا رہا ہے۔ لیکن حالیہ چند ہفتوں سے چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے مرغی کے نرخوں میں کمی واقع ہوگئی ہے اور متعدد علاقوں میں مویشیوں کی نقل مکانی پر پابندی، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے، پولٹری کا کام کرنیوالے پریشان دکھائی دیتے ہیں ، انکا سرمایہ ڈوبنے کا خدشہ ہے کیونکہ چین میں ہوٹل، ریسٹورینٹ بھی متاثرہ علاقوں میں بند کیے جا چکے ہیں.

چین کی کچھ بڑی بندرگاہوں پر سور کا فریز گوشت ، مرغی اور گائے کا گوشت کے ہزاروں کنٹینر کھڑے ہیں لیکن نقل و حمل میں خلل پڑنے کہ وجہ سے انہیں کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا، کام کرنے کے لئے کوئی مزدور ہی نہیں مل رہا،

تنجائی، شنگھائی اور ننگبو سمیت دیگر بندرگاہوں پر سامان پڑا ہوا ہے چین بھر میں سفری پابندیوں کی وجہ سے کنٹینرز کو منتقل کرنے کے لئے ٹرک بھی دستیاب نہیں،بندرگاہوں پر کب کام شروع ہو گا ابھی تک واضح نہیں کیونکہ ٹرک ڈرائیور جو دوسرے شہروں سے آئے تھے انہیں 14 روز کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ٹرک چلانے پر پابندی لگا دی ہے

چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لیو ژاؤومنگ کا کہنا ہے کہ 220 ملین سے زیادہ تارکین وطن مزدور بھی وقت پر واپس نہیں آئے اور وہ فروری یا مارچ کے آخر میں سفر کرسکتے ہیں۔

چین جنوبی امریکہ ، یورپ اور امریکہ سے بھی گوشت کا بڑے پیمانے پر درآمد کنندہ ہے ، اور افریقی سوائن بخار کی وجہ سے قلت کو کم کرنے میں مدد کے لئے خریداری میں اضافہ کر رہا ہے۔ کسٹم کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2019 میں چین میں گوشت کی درآمدات میں تقریبا 50 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ 6.2 ملین ٹن رہا.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

کرونا وائرس،چین میں مزید ہلاکتیں، مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

کرونا وائرس، پاکستانی سفارتخانے کے وفد کی چین میں پھنسے طلبا سے ملاقات

Leave a reply