کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

0
38

کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پورا ہفتہ مارکیٹس کھولنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے کسی بھی مارکیٹ کو سیل نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا،سپریم کورٹ نے مارکیٹس کےحوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم بھی دے دیا

کرونا از خود نوٹس کی سماعت کے بعد عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق شام پانچ بجے تمام مارکیٹس بند کی جائیں گی، پاکستان ایک ایسا ملک نہیں جو کورونا وائرس سے زیادہ بری طرح متاثر ہو،کورونا وائرس بظاہر پاکستان میں وبا کی صورت میں ظاہر نہیں ہوا،سیکریٹری صحت نے بتایا اسلام آباد میں ہر سال ایک ہزار افراد پولن سے مرجاتے ہیں، ملک میں ہزاروں افراد دل، جگر،گردوں ، برین ہیمرج اور دیگر امراض کے سبب مرجاتے ہیں،حکومت کورونا کے علاوہ دیگر بیماریوں اور مسائل پر بھی توجہ دے،

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورا ملک بند نہ کیا جائے،سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوارکو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے کہا کہ 2 دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے،پنجاب میں شاپنگ مال فوری طور پر آج ہی سے کھلیں گے،سندھ شاپنگ مال کھولنے کے لیے وزارت صحت سے منظوری لے گا،وزارت صحت کوئی غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی اور کاروبار کھول دے گی،تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے متعلقہ حکومتیں ذمے دار ہوں گی،

سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ صنعتیں فعال ہوجائیں تو زرعی شعبے کی اتنی ضرورت نہیں رہے گی، کورونا اس لیے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسا اٹھا کرلے جائے، صنعتیں ملک کی ریڑھ کی ہڈی تھیں،اربوں روپے ٹین کی چارپائیوں پر خرچ ہو رہے،کراچی پورٹ پر اربوں روپے کا سامان پڑا ہے جو باہر نہیں آرہا، لگتا ہے کراچی بندرگاہ پر پڑا سامان سمندر میں پھینکنا پڑے گا، کیا کسی کو معلوم ہے 2 ماہ بعد کتنی بے روزگاری ہوگی؟ بند ہونے والی صنعتیں دوبارہ چل نہیں سکیں گی، سارا الزام این ڈی ایم اے پرآئے گا،

پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ الارمنگ ، سپریم کورٹ

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ کیا کروڑوں لوگوں کو روکنے کیلئے گولیاں ماری جائیں گی؟ ایس او پیزکی خلاف ورزی کی صورت میں دکان بند نہیں کی جائیگی، نہ کسی کو ہراساں کیا جائیگا، صرف ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں، عدالت این ڈی ایم اے کی رپورٹ سے مطمئن نہیں ہے،

Leave a reply