کورونا وائرس میں کمی آنے کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی،امریکی ادارہ

0
29

کورونا وائرس میں کمی آنے کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی ۔امریکی ادارے کی رپورٹ

باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس میں کمی آنے کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی ہے۔

پاکستانی معیشت میں تیزی سے متعلق رپورٹ کے مطابق کورونا میں کمی کے بعد ایندھن سے لے کر سیمنٹ تک تمام شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔بلوم برگ رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون کے بعد گاڑیوں کی فروخت بھی معمول پر لوٹ آئی ہے اور تعمیراتی شعبہ مسلسل دوسرے ماہ نمو پذیر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ عالمی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پراعتماد بڑھ رہا ہے، کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔فچ ریٹنگزکی جانب سے پاکستان کی بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنےکا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنچ نے موڈیز کی طرح پاکستان کی معیشت کو مستحکم آوَٹ لک قرار دیا ہے۔
پچھلے دنوں‌ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان کی معیشت، ماشاءاللہ درست راہ پر گامزن ہے۔ جولائی 2019 میں 613 ملین ڈالرز اور جون 2020 میں 100 ملین ڈالرز کے خسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی ہے چنانچہ جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز اضافی (سرپلس) جمع ہوچکے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ صورتحال میں یہ ٹھوس بہتری برآمدات جو جون 2020 کی نسبت 20% زیادہ رہیں، کی مسلسل بحالی اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کا نتیجہ ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو چکا ہے، جولائی 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا جو کم ہو کر جون 2020 میں 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا. کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو چکا ہے، جولائی 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا جو کم ہو کر جون 2020 میں 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا

Leave a reply