یہ ماننا پڑے گا کہ حکومت کی بہترحکمت عملی سے پاکستان میں کورونا مریضوں اوراموات میں80 فیصد کمی ہوئی ہے: وال سٹریٹ جرنل

0
42

لاہور:یہ ماننا پڑے گا کہ حکومت کی بہترحکمت عملی سے پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے: وال سٹریٹ جرنل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں جہاں دو ماہ قبل کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا، وہاں اب صورتحال ڈرامائی طور پر بدل چکی ہے اور وبا سے متاثرہ مریضوں اور اموات میں 80 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

امریکا کے معروف جریدے وال سٹریٹ جرنل نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور وائرس سے متاثرہ شہرکراچی سمیت بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں قائم کورونا وارڈز میں جہاں کورونا سے متاثرہ بے تحاشا مریض موجود تھے اب وہاں مریضوں کی کمی کی وجہ سے بستر خالی ہو رہے ہیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد گزشتہ ماہ کی نسبت نصف ہوگئی ہے پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد میں کمی ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پاکستان کے مشرق اور مغرب میں ہمسایہ ممالک ایران اور بھارت میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان میں یہ پیشرفت وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کےبرخلاف اقدامات کے بعد ہوئی جنہوں نے مئی میں کہاتھا کہ لاک ڈاون سے غریبوں سمیت ملکی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کے بارے میں رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب سپرپاور امریکہ بےپناہ وسائل کے باوجود وبا کی روک تھام کےلئے ابھی تک کوششیں کر رہا ہے

Leave a reply