کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار

0
57

کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے این سی او سی نے ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا-

باغی ٹی وی : قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2 مریض انتقال کر گئےملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 350 سے تجاوز کر گئی-

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 382 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-


این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.85 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 87 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-

ملک کے کچھ شہروں میں کووڈ کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ تمام شہری سفر کے دوران ماسک کا استعمال کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔

Leave a reply