ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

0
45

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

باغی ٹی وی :ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے صوبہ سندھ میں172، پنجاب میں31 اور بلوچستان میں 16 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ میں صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 26 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم تمام مشتبہ مریضوں، ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ میں موجود 736 زائرین اور تفتان سے آنے والے مزید ایک ہزار 276 زائرین کے ٹیسٹ کریں گے۔

اس سے پہلے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں اس مریض کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جو میو ہسپتال میں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا تاہم اس موت کی وجہ کووڈ 19 (کوروناوائرس) نہیں تھی۔انہوں نے تمام افراد پر زور دیا کہ یہ ٹیسٹ کا وقت ہے تو ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہر کرنا چاہیے۔قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کا پہلے مشتبہ مریض جاں بحق ہوا۔

Leave a reply