کرونا کیسز ترکی تیسرے نمبر پر آگیا

0
18

کرونا کیسز ترکی تیسرے نمبر پر آگیا
باغی ٹی وی :کرونا کی دوسری لہر جاری ہے .کورونا کے بڑھتے کیسز کی بنا پر ترکی روزانہ سامنے آنے والے کیسز میں عالمی سطح پر امریکہ اور انڈیا کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
ترکی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ کیسز کو رپورٹ کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد ہوا ہے۔
ترکی کے وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت سمیت سائنسی دنیا کی جانب سے شدید تنقید کے بعد مثبت کیسز کے علاوہ علامات کے بغیر کیسز کو بھی روزانہ کی تعداد میں شامل کر لیا ہے۔

حزب اختلاف کی جانب سے تنقید کی گئی تھی کہ کیسز کی تعداد چھپائی جا رہی ہے۔مارچ سے بدھ تک ترکی میں بغیر علامات کے مریضوں کو روزانہ سامنے آنے والے کیسز میں شمار نہیں کیا جاتا تھا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں پاکستان پر کورونا وئرس کے وار جاری ہیں جس وجہ سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے

Leave a reply