کورونا کی تباہ کاریاں : سکول فیسوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ

0
32

لاہور:کورونا کی تباہ کاریاں : سکول فیسوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے باعث سکولوں میں طویل چھٹیوں کے باوجود سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیسوں میں بیس فیصد کمی کرنے بارے کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا،

یہ بھی معلوم ہو اہےکہ اس فیصلے کے موخرہونے سے بچوں کے والدین کو شدید پریشانی کاسامنا ہے، اس کے برعکس وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل سکولوں میں بیس فیصد فیس پہلے ہی کم کی جاچکی ہے۔

کورونا کے باعث چھٹیوں میں وفاقی حکومت کیجانب سے اسلام باد کے پرائیویٹ سکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کردی گئی تھی۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے صوبوں کو فیسوں میں کمی کا اختیار دیا تھا۔صوبوں کواختیارات ملنے کے باوجودسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیس میں کمی کا فیصلہ نہیں کرسکا۔

کورونا کی پہلی لہر میں پنجاب میں نجی سکولوں کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کی گئی تھی۔فیسوں میں کمی کے حوالے سے خصوصی آرڈنینس بھی لایا گیا تھا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کے حوالے سے ابھی تک کوئی تجویر زیر غور نہیں ہے۔

Leave a reply