کرونا ، دنیا بھر میں 2 لاکھ،70 ہزار مریض،اردن میں کرفیو،جرمنی کی بڑی ریاست کا بھی لاک ڈاؤن کا اعلان

0
50

کرونا ، دنیا بھر میں 2 لاکھ،70 ہزار مریض،اردن میں کرفیو،جرمنی کی بڑی ریاست کا بھی لاک ڈاؤن کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 184 ممالک میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد2 لاکھ 70 ہزار سےزائد ہو گئی ہے

کوروناوائرس سےہلاک افراد کی تعداد 11 ہزار271 ہوگئی ہیں،اٹلی میں مزید627 افراد ہلاک،مجموعی ہلاکتیں 4032، بیمار افراد کی تعداد 47021 ہے ،اسپین میں مزید213 افراد ہلاک،مجموعی ہلاکتیں 1044، بیمارافراد کی تعداد 20412 ہے، جرمنی  میں مزید15 افراد ہلاک ، مجموعی ہلاکتیں 59،بیمارافراد کی تعداد19848 ہے،ایران میں مزید149 افراد ہلاک ، مجموعی ہلاکتیں 1433،بیمارافراد کی تعداد19644ہے،

امریکا میں مزید22 افراد ہلاک،مجموعی ہلاکتیں 229،بیمارافراد کی تعداد16796 ہے،فرانس میں مزید78 افراد ہلاک،مجموعی ہلاکتیں 452،بیمارافراد کی تعداد12612 ہے،برطانیہ میں مزید33 افراد ہلاک،مجموعی ہلاکتیں 177،بیمارافراد کی تعداد 3983 ہے،بھارت میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں ،مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی ہے، سعودی عرب میں کرونا کے 24 گھنٹوں میں 70 مریض سامنے آئے ہیں.

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

اردن نے کورونا پھیلاؤکے خدشے کے پیش نظرملک میں کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا ہے،تیونس کےصدرنےملک بھر میں شہریوں کو24گھنٹے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کر دی،جرمنی کی سب سے بڑی ریاست بواریا نے بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا،

Leave a reply