کرونا فنڈ، وزیراعظم، اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں ہو گی ایک سال تک کٹوتی، مگر کتنی؟

0
31

کرونا فنڈ، وزیراعظم، اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں ہو گی ایک سال تک کٹوتی، مگر کتنی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے وزیراعظم سمیت اراکین پارلیمنت کی تنخواہ سے ایک سال تک 30 فیصد کٹوتی ہو گی

یہ فیصلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، بھارت میں کرونا سے 100 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، مودی سرکار نے کرونا سے نمٹنے کے لئے آرڈیننس کی منظوری دی ے جس کے مطابق بھارتی وزیراعظم سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ ایک سال تک 30 فیصد تنخواہ کرونا فنڈ میں دیں گے اور تنخواہ کی ادائیگی کے وقت کٹوتی کر لی جائے گی،دوسری جانب اراکین پارلیمنٹ کو 2 برس تک ترقیاتی فنڈز بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

مودی کی زیر صدارت کابینہ میٹنگ ہوئی جس میں آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی، بھارتی صدر کے دستخط کے بعد آرڈیننس نافذ ہو جائے گا، بھارتی وزیر اطلاعات پرکاش جاوڈیکر کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا،اس آرڈیننس میں وزیراعظم اور اراکین پارلیمنٹ آئیں گے تا ہم صدر، نائب صدر اور ریاستوں کے گورنر پر اس آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہو گا. اگر وہ خود اپنی مرضی سے تنخواہوں میں کٹوتی کروانا چاہیں تو کروا سکتے ہیں.

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا سے ایک سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بھارت میں اکیس روزہ لاک ڈاؤن ہے، بھارت کی تمام ریاستوں میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں.

بھارتی میڈیا کے مطابق آنے والے دس دن بھارت کے لئے انتہائی خطرنا ک ہیں،دس دنوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار تک جا سکتی ہے.

کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 21 روزہ کرفیو نافذ ہے،شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں،ٹرانسپورٹ، ریل ، فضائی سروس بھی معطل ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور، کسان متاثر ہوئے ہیں،

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں 21 ہزار سے زائد کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 6 لاک 75 ہزار افراد رہ سکتے ہیں، اور وہاں 25 لاکھ لوگوں کو کھانا دینے کی سہولت دی گئی ہے، یہ کیمپ ان افراد کے لئے ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے.

کرونا وائرس، غلط خبر شائع کرنے پر صحافی کو جیل بھجوا دیا گیا

Leave a reply