ہندوستان سنسان ہوجانے کا انتباہ ، کورونا آڈیو وائرل،بھارت مکمل کرونا کے خوف سے جامد:بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ

دہلی:ہندوستان سنسان ہوجانے کا انتباہ ، کورونا آڈیو وائرل،بھارت مکمل کرونا کے خوف سے جامد ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کے دوران بھارت میں ایک ویب لنک کے ساتھ ، ایک پیغام ، واٹس ایپ گروپس اور فیس بک پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ لنک پر لاگ ان کرنے سے ،ادھربھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عوام کوگمراہ کرنے کے لیے جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے مفت ماسک ملیں گے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ویب لنک کے ساتھ ہندی میں اس پیغام کا ترجمہ ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘صاف بھارت ‘کے تحت مفت ماسک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ ذیل میں دیئے گئے لنک پر کلک کرسکتے ہیں اور اپنے ماسک کو آرڈر کرسکتے ہیں ۔یہ پیغام فیس بک پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے۔ویب لنک پر کلک کرنے کے بعد ایک فارم وزیر اعظم مودی کی تصویر کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے اور فارم میں "نام” ، "فون نمبر” ، "پتہ” اور "پن کوڈ” جیسی تفصیلات پوچھی جاتی ہیں ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وائرل ویب لنکس میں سے کسی کے بھی یو آر ایل میں GOVکا لفظ نہیں ہے ، جو ہمیشہ سرکاری ویب سائٹ میں موجود ہوتاہے۔حکومت کی جانب سے اس کی تردید کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ایسی کوئی پیش کش نہیں کی ہے۔حکومت ہند کی ایجنسی پریس انفارمیشن بیورو ( پی آئی بی) نے ٹوئیٹر کے ذریعہ ایسی افواہوں کی تردید کی ہے کہ ہندوستان کورونا وائرس کی وبا کے دوران معمول کی سرگرمیوں کے انجام دہی سے محروم ہوکر سنسان ہوجائے گا۔

پی آئی بی نے بتایا کہ واٹس اپ پر ایک آڈیو کلپ وائرل ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہندوستان کو دنیا کے دیگر حصوں کیلئے عملاً بند کردیا جائے گا ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پی آئی بی نے دو ٹوک الفاظ میں وضاحت کی ہے کہ آڈیو کلپ کے دعوی جھوٹے ہیں اور بالکلیہ قیاس آرائی نیز افواہیں ہیں۔ اس آڈیو کلپ کو عوام کے مفاد میں آگے مت بڑھائیے۔

Comments are closed.