عرب امارات میں‌ کورونا نے حملے تیزکردیئے: نئے کیسز1500 سے زیادہ

0
53

دبئی :عرب امارات میں‌ کورونا نے حملے تیزکردیئے: نئے کیسز1500 سے زیادہ،اطلاعات کےمطابق امارات کی وزارت صحت نے بدھ کو اعلامیے میں بتایا ہے کہ کورونا کے نئے کیسز 1506 ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 65 ہزار 533 تک جاپہنچی ہے-ٕٕ

اسی طرح کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1484 رہی جس کے بعد کل تعداد 6 لاکھ 43 ہزار 234 ہوگئی ہے-

 

 

بدھ کو کورونا سے تین اموات ہوئیں جس کے بعد کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 1907 ہوگئی ہے-

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 42 ہزار 524 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
اماراتی وزارت صحت نے لوگوں کو عید کے موقع پر پارٹیوں اور بھیڑ بھاڑ سے بچنے کی ہدایت کی ہے-

Leave a reply