کرونا کے بڑھتے خطرات ، ایران نے دس ہزار نئی قبریں تیار کرلیں

کرونا کے بڑھتے خطرات ، ایران نے دس ہزار نئی قبریں تیار کرلیں.

باغی ٹی وی تہران کے میئر کے معاون خصوصی نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر دارالحکومت تہران کے’بہشت زھراء’ قبرستان مین مزید 10 ہزار نئی قبریں تیار کی گئی ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی’ارنا’ کے مطابق تہران میونسپل کونسل کے اجلاس میں میئر کے معاون مجتبیٰ یزدانی نے کہا کہ تہران میں بہشت زھرا قبرستان میں 12 میٹر لمبے متعدد فریج کنٹینر اور کئی ریفریجی ریٹر رکھے گئے ہیں جن میں کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں تدفین سے قبل منتقل کی جائیں گی.

کل اتوار کے روز ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ آئندہ 18 اپریل ہفتے کے روز سے تہران میں صحت کے حوالے سے کم خطرناک سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسےوقت میں دیا ہے جب دوسری طرف تہران میں کرونا سے بچائو کے لیے کسی قسم کا کوئی موثر پلان تیار نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ تہران کے میئر کے معاون خصوصی نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر دارالحکومت تہران کے’بہشت زھراء’ قبرستان مین مزید 10 ہزار نئی قبریں تیار کی گئیہ ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی’ارنا’ کے مطابق تہران میونسپل کونسل کے اجلاس میں میئر کے معاون مجتبیٰ یزدانی نے کہا کہ تہران میں بہشت زھرا قبرستان میں 12 میٹر لمبے متعدد فریج کنٹینر اور کئی ریفریجی ریٹر رکھے گئے ہیں جن میں کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں تدفین سے قبل منتقل کی جائیں گی۔

مجتبٰی یزدانی کاکہنا ہے کہ صرف تہران میں 10 ہزار اضافی قبریں کھودی گئی ہیں۔ فی الحال تہران میں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سے ملک کے 31 صوبوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد بھی ظاہر نہیں کی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے چار لاکھ 35 ہزارسےزائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پندرہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ ہے۔ ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ نواسی ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چار سو اکتیس افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد انیس ہزار آٹھ سو سے بڑھ گئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے پانچ سو اکسٹھ اموات سے مجموعی تعداد چودہ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔ جرمنی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ3,022 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسپین میں مزید چھ سو سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعدا د سترہ ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

Comments are closed.