کورونا وائرس کے باعث فیشن اور شوبز کی اہم تقریب میٹ گالا بھی منسوخ
جان لیوا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنے خوف کی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث تمام شوبز ثقافتی کھیلوں اور تعلیمی سرگرمیاں بند ہو چکی ہیں تاہم اب امریکا میں منعقد ہونے والی فیشن اور شوبز کی ایک اور تقریب میٹ گالا بھی کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دی گئی
باغی ٹی وی : امریکا میں منعقد ہونے والی فیشن اور شوبز کی ایک اور تقریب میٹ گالا بھی کورونا وائرس کے باعث ملتوی غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹ گالا کی تقریب رواں سال 4 مئی کو منعقد ہونے والی تھی تاہم اب کورونا وائرس کے بڑھتے خوف سے اس ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا
The #MetGala has been postponed indefinitely. https://t.co/hJ6Z7gT1EW
— Vogue Magazine (@voguemagazine) March 16, 2020
ہر سال یہ تقریب نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے میٹ گالا کی تقریب امریکا کے فیشن میگزین ووگ کمپنی کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے
منتظمین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میوزیم کی جانب سے اس اعلان کے بعد میٹ گالا کی تقریب بھی ملتوی کی جارہی ہے اور اس کی اگلی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا میٹ گالا کا ایونٹ ہر سال ایک تھیم کے تحت کیا جاتا ہے اس سال فیشن کی تھیم کا نام اباؤٹ ٹائم فیشن اینڈ ڈیوریشن تھا
امریکہ میں کورونا کیسز بڑھتی تعداد کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں قومی ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے امریکا نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پروازیں منسوخ کردی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہونے والے کئی میوزک فیسٹیول کھیلوں کے مقابلے صحت اور کاروبار سے متعلق سیمینار اور فلموں کی نمائش بھی منسوخ کی گئی ہے