کورونا وائرس کے حوالے سے بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا پیغام

دنیا میں چین کے شہر ووہان سے پھیلے خطرناک کورونا وائرس پر متعدد معروف شخصیات عوام کو اس خطرناک وائرس سے سوشل میڈیا پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے مشورے دے رہی ہیں بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرنے بھی اپنے پیغام میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے معاشرتی طور پر الگ رہنے کی ہدایت کردی
ممبئی :معروف بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے معاشرتی طور پر الگ رہنے کی ہدایت کردی
We as responsible citizens need to maintain proper hygiene and cleanliness, those with cough and cold should maintain a social distance to avoid further spread. Follow the guidelines given by health agencies. Stay safe and healthy! God bless
— Lata Mangeshkar (@mangeshkarlata) March 17, 2020
گذشتہ روز معروف بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بطور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے
بھارتی گلوکارہ نے لکھا کہ نے لکھا کہ جن لوگوں کو نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایت ہے ان کو چاہیے کہ وہ دیگر لوگوں سے معاشرتی طور پر فاصلہ برقرار رکھیں
انہوں نے لکھا کہ صحت کے اداروں نے جو ہدایت نامہ جاری کیا ہے اس پر عمل کریں محفوظ رہیں اور صحت مند رہیں خدا سب کی حفاظت کرے
Namaskaar,
The Coronavirus pandemic is very real and disturbing. At the same time, we shouldn’t panic and spread rumours.— Lata Mangeshkar (@mangeshkarlata) March 17, 2020
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا وائترس حقیقٹ میں پریشان کن وبائی مرض بن چکا ہے اس وقت ہمیں کسی بھی قسم کی افواہہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیئے
واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 988 ہو گئی ہے جبکہ اس وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار سے بڑھ گئی ہے