کورونا وائرس کے حوالے سے دلیپ کمار کا عوام کے لئے پیغام

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے خود کو کورونا کے خطرے کے پیش نظرآئسولیٹ کر لیا

باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے خود کو کورونا کے خطرے کے پیش نظرآئسولیٹ کر لیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے کورونا وائرس کی وجہ سے مجھے آئیسولیٹ کردیا ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی وائرس حملہ آور نہ ہوسکے
https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1239617934319730688?s=19
دلیپ کمار نے ایک اور ٹویٹ میں مداحوں سے کورونا سے بچنے کے لئے غفاظتی تدابیر اپنانے کی درخواست کی اداکار نے لکھا کہ میری آپ سبھی سے اپیل ہے کہ آپ اپنے گھروں کے انر رہ کر اس کورونا وائرس سے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں
https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1239620504492761088?s=19
دلیپ کمار نے لکھا کورونا وائرس کی وبا تمام حدود و سرحدوں کو پار کر رہی ہے انہوں نے عوام کو کہا کہ وہ محکمہ صحت کے اصولوں پر عمل کریں اپنے آپ کو دوسروں سے محدود رکھ کر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں

واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا کے کیسز کی تعداد مزید تیزی سے بڑھ رہی ہے بھارت سرکار نے تمام مارکییٹیں مذہبی و تفریحی مقامات شوبز سرگرمیوں سمیت متعدد ادارے بند کر دیئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 200 ہو گئی ہے

Comments are closed.