کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر سپاہی، قوم کے ساتھ ملکر جنگ جیتیں گے، فردوس عاشق اعوان

0
20

کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر سپاہی، قوم کے ساتھ ملکر جنگ جیتیں گے، فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی خدمات کو نعم البدل نہیں لیکن ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جا رہی ہے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر ہمارے سپاہی ہیں جو جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے جیت رہے ہیں، ہم ایک مٹھی بن کر اس دشمن کو شکست دیں گے، عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ ڈاکٹر کا کام ہے علاج کرنا، عوام کا کام ہے احتیاط کرنا، جب طبی عملہ فرض نبھا رہا ہے تو عوام کو احتیاط کرنی چاہئے، کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط ضروری ہے دنیا اس سے لڑ رہی ہے، وبا کا تمام وسائل کے باوجود ابھی تک کوئی حل، علاج سامنے نہیں آ سکا

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان جس نے ابھی ترقی کی منزلیں طے کرنا شروع کی تھیں اس کے لئے بہت بڑا امتحان ہے ہم نے کرونا کے ساتھ ساتھ غربت، بے روزگاری کے خلاف بھی لڑنا ہے، وزیراعظم پاکستان اس میچ کو ٹونٹی ٹوئنٹی نہیں سمجھ رہے وہ آگاہ ہیں کہ میعشت پر جو منفی اثرات آنے ہیں اس سے بھی کافی نقصان ہو گا، اس ضمن میں ابھی سے کام ہو رہا ہے، وزیراعظم کا نقطہ نظر ہے کہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہے لیکن متاثرین کو خوراک کی سپلائی کرنی ہے اور انہیں امداد دینی ہے، اسی سوچ کی وجہ سے کسنٹرکشن کمپنی کو صنعت کا درجہ دیا گیا، مزدور کو 15 اپریل کے بعد اس انڈسٹری کے ساتھ جوڑتے ہوئے اسکے روزگار کا تحفظ کرنے جا رہے ہیں.

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی حکومت بھی مشکل وقت مین بائیس کروڑ عوام کو راشن نہیں دے سکتی، مشکل وقت کے لئے ترجیحات میں غریبوں کو شامل کیا ہے، غریب کے گھر کا چولہا بجھنے نہین دیں گے،حکومت نے قوم کے ساتھ ملکر وبا کا مقابلہ کرنا ہے، آج میں نے دو ہسپتالوں کا دورہ کیا، جناح ہسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز کے ساتھ یکجہتی کی.

Leave a reply