کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

0
49

کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا شاندار کردار،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتائیں تفصیلات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاک فوج بھی صف اول میں کردار ادا کر رہی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اس حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاک فوج نے کرونا وائرس کی وجہ سے کرونا ڈیوٹی پر IS الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ رقم کرونا وائرس سے حکومت متاثرہ افراد پر خرچ کر سکے ۔آرمی میڈیکل کور کی استعداد بڑھانے کے لئے Reservists کو طلب کر لیا گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سول ملٹری قیادت اس وبا کے خلاف جامع حکمت عملی سے آگے بڑھ رہی ہے، کرونا کنفرم کیسز کم ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ اگلے دو ہفتے میں یہ تعداد بڑھ سکتی ہے، انفرادی اور اجتماعی طور پر احتیاط کی ضرورت ہے، پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل وبا سے نمٹنے کے لئے ہر لیول پر استعمال ہو رہے ہیں سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی احکامات کے مطابق کرونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج مصروف ہے، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی نشاندہی کر کے ٹارگٹنگ لاک ڈاؤن کرنا ہے، اس میں ہم نے اپنے ریسورسز کو صوبائی ، ضلعی اور یوسی لیول پر لے کرجانا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاک آرمی کےا فسران اور جوانوں نے ڈونیشن کا اعلان کیا تھا، ساڑھے تین لاکھ راشن بیگ تقسیم کر رہے ہیں،پاکستان آرمی میڈیکل کور کی استعداد بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں،فلائنگ آپریٹ کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لئے پی آئی اے کے جن پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا وہ پاک فوج کے ہسپتال میں داخل ہوں گے

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی 5 ٹیسٹنگ لیب کام کر رہی ہیں،داخلی راستوں پر قرنطین سہولیات قائم کی گئی ہیں، پاکستان ایئر فورس اور نیوی بھی اس کاوش میں بھر پور امدادی کام کر رہی ہیں، ایئر فورس نے امدادی سامان لایا، 17 فلائٹس کے ژریعے 64 ٹن سامان کئی علاقوں میں پہنچایا گیا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بلوچستان میں پھنسے افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے گلگت پہنچایا گیا، چینی امداد پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے گوادر کے مقامات تک پہنچایا گیا،کورونا کے دوران لاکھوں مستحق افراد کو راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ طبی عملے، سمیت ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں، علما کرام کا کردار بھی اچھا رہا، میڈیا کو بھی سلام پیش کرتا ہوں

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ صبر، برداشت کا درس دیتا ہے، عوام خود کو محدود رکھ کر اس وبا سے محفوظ رہے، کیونکہ زندگی بہت قیمتی ہے، اگلے 15 دن اہم ہیں، بھر پور احتیاط کریں، اپنے گھروں کو عبادتگاہیں بنائیں، رمضان برکتوں کا مہینہ اللہ سے دعا کریں کہ اس وبا سے جلد نجات مل جائے آمین

مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

Leave a reply