کرونا کیخلاف جنگ، ترکی سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پہنچی پاکستان

0
37

کرونا کیخلاف جنگ، ترکی سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پہنچی پاکستان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی طرف سے پاکستان کے لیے امدادی سامان کی دوسری قسط پہنچ گئی۔

ترکی کی جانب سے پاکستان کے لئے بھجوائے گئے امدادی سامان میں ایک لاکھ 8 ہزار سرجیکل ماسک، 31500 حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی ترکی نے پاکستان کو 2 لاکھ ماسک، 50 ہزار حفاظتی سوٹ اور ایک لاکھ فیس شیلڈز ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے فراہم کیے تھے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ترکی نے پاکستان کے ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی اشیا کا عطیہ دیا ، ترکش ایئرلائن کا جہاز سامان لیکراسلام آباد پہنچا، ڈپٹی ہیڈمشن ترکش قونصلیٹ نےسامان ڈپٹی چیئرمین این ڈی ایم اے کے سپرد کیا۔

اس سے قبل چین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی سامان پاکستان بھجوایا گیا تھا، جس میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان شامل تھا

پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 24 گھنٹے میں 26 اموات ہوئی ہیں،پاکستان میں مریضوں کی تعداد 14 ہزار 843 ہو گئی ہے جبکہ کل اموات 327 ہو گئی ہیں

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 5827، سندھ میں 5291، خیبر پختونخوا میں 2160، بلوچستان میں 915، گلگت بلتستان میں 330، اسلام آباد میں 297 جبکہ آزاد کشمیر میں 65 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 530 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کرونا وائرس، ترکی کا لاک ڈاؤن سب سے الگ، ہلاکتوں اور مریضوں میں بھی اضافہ

Leave a reply